جنوبی کوریا( مانیٹرنگ ڈیسک)سیؤل میں ایک عدالت نے جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کو شمالی کوریا میں فوجی ڈرون بھیجنے کے مقدمے میں 30 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔استغاثہ کے مطابق یہ ڈرون پروازیں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھانے اور 2024ء میں مارشل لا کے نفاذ کے لیے جواز پیدا کرنے کی کوشش کا حصہ تھیں، جس سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اس اقدام کے سنگین اثرات مرتب ہوئے، جبکہ یون سک یول نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ان کے وکلا کا مؤقف ہے کہ ڈرون کارروائی مارشل لا سے متعلق منصوبے کا حصہ نہیں تھی بلکہ یہ شمالی کوریا کی مبینہ اشتعال انگیزیوں کا جواب تھا۔واضح رہے کہ سابق صدر کو اس سے قبل مارشل لا کی مبینہ کوشش سے متعلق بغاوت کے ایک اور مقدمے میں عمر قید کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے، تاہم وہ ان فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں۔