ترکیہ کے تاریخی شہر مردین میں جنوبی کوریائی سیاح مسلمان ہوگیا
انقرہ (تر کیہ خبر) ترکیہ کے جنوب مشرقی شہر مردین کی سیر کے لیے آنے والے جنوبی کوریا کے ایک سیاح نے اسلام قبول کرلیا۔آرتوقلو ضلعی مفتی دفتر کے مطابق شیون نامی سیاح نے شہر میں قیام کے دوران اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد مفتی دفتر میں باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔آرتوقلو کے ضلعی مفتی سلیمان باران کی رہنمائی میں منعقدہ تقریب میں شیون نے کلمہ شہادت پڑھ کر باقاعدہ طور پر اسلام قبول کیا۔بیان کے مطابق نومسلم ہونے کے بعد شیون نے اپنا نام ’’عبداللہ‘‘ رکھ لیا۔تقریب کے اختتام پر مفتی سلیمان باران نے عبداللہ کو قرآن پاک کا نسخہ بھی پیش کیا۔مردین اپنی تاریخی عمارتوں اور مختلف تہذیبوں سے صدیوں میں تشکیل پانے والے ثقافتی ورثے کے باعث ترکیہ اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کا مقبول مرکز ہے۔