آذربائیجان اور سلوواکی کے تعلقات عملی منصوبوں کے ذریعے مضبوط ہو رہے ہیں، سلوواک صدر
شوشا( ترکیہ خبر) سلوواکی کے صدر پیٹر پیلیگرینی نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور سلوواکی کے درمیان تعاون صرف اعلانات تک محدود نہیں بلکہ مشترکہ عملی منصوبوں کے ذریعے ٹھوس نتائج دے رہا ہے۔آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلوواک صدر نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں اور یہ شراکت داری عملی اقدامات کی صورت میں سامنے آ رہی ہے۔پیٹر پیلیگرینی نے کہا کہ وہ مختلف سرکاری عہدوں پر فائز رہتے ہوئے کئی مرتبہ آذربائیجان کا دورہ کر چکے ہیں، اور ہر دورے کے بعد ان کے کیریئر میں ترقی ہوئی اور انہیں مزید اہم ذمہ داریاں سونپی گئیں۔انہوں نے صدر الہام علییف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے وہ ان کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔