ترکیہ خبر

آذربائیجان اور یورپی یونین کے درمیان سکیورٹی ڈائیلاگ کا ساتواں اجلاس، تعاون بڑھانے پر اتفاق

آذربائیجان اور یورپی یونین کے درمیان سکیورٹی ڈائیلاگ کا ساتواں اجلاس، تعاون بڑھانے پر اتفاق

باکو( ترکیہ خبر) آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آذربائیجان اور یورپی یونین کے درمیان سکیورٹی ڈائیلاگ کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فریقین نے خارجہ پالیسی اور سکیورٹی سے متعلق مشترکہ دلچسپی کے امور پر تعمیری بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات میں یورپی یونین کے اعلیٰ حکام کے حالیہ دورۂ آذربائیجان اور صدر الہام علییف سے ملاقاتوں کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ ان اعلیٰ سطح روابط سے دونوں جانب تعاون کو نئی تقویت ملی ہے۔فریقین نے نئے شراکتی معاہدوں اور جاری مذاکرات کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ موجودہ معاہداتی فریم ورک کے تحت باقاعدہ رابطوں کو جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں علاقائی صورتحال، عالمی سیاست، توانائی تحفظ، رابطہ کاری اور وسطی راہداری جیسے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین نے آذربائیجان کو علاقائی رابطہ کاری اور توانائی کے تنوع کے لیے ایک اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے پائیدار اور قواعد پر مبنی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔