قبرص کے قریب مسافر جہاز ڈوبنے کے بعد 16 لاپتا افراد کی تلاش جاری

قبرص کے قریب مسافر جہاز ڈوبنے کے بعد 16 لاپتا افراد کی تلاش جاری

استنبول( تر کیہ خبر) شمالی قبرص کے ترک جمہوریہ کے علاقے گیرنے کے قریب تیز رفتار مسافر جہاز ’’فیلو جیٹ‘‘ کے ڈوبنے کے بعد 16 لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ترکی کی خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق ترک آبدوز امدادی جہاز ٹی سی جی علمدار سے جاری تلاش اور امدادی کارروائیوں کی تصاویر حاصل کی گئی ہیں۔امدادی ٹیمیں سمندر میں لاپتا 16 افراد کی تلاش کے ساتھ ڈوبنے والے جہاز کا بلیک باکس بھی تلاش کررہی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات جاننے میں مدد مل سکے۔ترک آبدوز امدادی جہاز سمندر کی گہرائی میں تلاش اور ڈوبے ہوئے جہاز کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.