سعودی عرب کی جانب بڑھنے والے پانچ ڈرون تباہ، ریاض ہوائی اڈے پر فضائی پابندیاں برقرار

سعودی عرب کی جانب بڑھنے والے پانچ ڈرون تباہ، ریاض ہوائی اڈے پر فضائی پابندیاں برقرار

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ مدینہ منورہ اور مشرقی علاقوں کی طرف بڑھنے والے پانچ ڈرون تباہ کر دیے گئے۔ اتحادی ترجمان کے مطابق دفاعی کارروائی میں ڈرونز کو اہداف تک پہنچنے سے پہلے نشانہ بنایا گیا، تاہم ممکنہ نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔دوسری جانب یمن میں حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران ۷۴۴ حملوں میں ۲۰۰ حوثی جنگجو ہلاک ہوئے۔ فوجی ترجمان کے مطابق حوثیوں کے مراکز، جنگجوؤں اور اسلحے کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ تعز میں ان کی پیش قدمی روک دی گئی۔ادھر ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو محدود شرائط کے تحت دوبارہ فضائی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سعودی ہوا بازی حکام کے مطابق پروازوں کے لیے پیشگی اجازت ضروری ہوگی، جبکہ ہنگامی حالات میں اس ہوائی اڈے کو متبادل کے طور پر استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.