ایران کا قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا سے رابطوں کا اعتراف، آبنائے ہرمز پر اہم اعلان

ایران کا قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکا سے رابطوں کا اعتراف، آبنائے ہرمز پر اہم اعلان

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے انکشاف کیا ہے کہ فوجی کشیدگی ختم کرنے کے لیے امریکا سے قطر اور پاکستان کے توسط سے رابطے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران اور عمان کی سمندری حدود میں واقع ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے مخصوص راستے پر اتفاق ہوچکا ہے۔عراقچی کے مطابق آبنائے ہرمز کھلنے کی صورت میں طے شدہ بحری راستہ استعمال کیا جائے گا۔ دوسری جانب ایران نے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان تنازع ختم کرانے کے لیے مذاکرات میں معاونت کی پیشکش بھی کی ہے، تاہم دونوں فریقوں کی جانب سے تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یمن میں کسی بیرونی ملک کی فوجی مداخلت صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.