روس اور یوکرین کے درمیان جاری امن مذاکرات تعطل کا شکار

21 گھنٹے قبل
روس اور یوکرین کے درمیان جاری امن مذاکرات تعطل کا شکار

باکو ( ترکیہ خبر)روس اور یوکرین کے درمیان جاری امن مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے، جس پر کریملن نے امریکا کی بدلتی ترجیحات کو ذمہ دار قرار دے دیا۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ سہ فریقی مذاکرات کا انعقاد اب مشکل دکھائی دیتا ہے کیونکہ واشنگٹن اس وقت دیگر عالمی چیلنجز پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی ثالثی میں جاری امن کوششوں کی رفتار حالیہ دنوں میں سست پڑ گئی ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی توجہ کا ایران سے متعلق جاری تنازع کی جانب منتقل ہونا ہے، جو اب چھٹے ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث مذاکراتی عمل متاثر ہوا ہے اور فوری پیش رفت کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔