راکٹسان کی یورپی دفاعی شعبے میں شراکت داری بڑھانے کی کوشش

راکٹسان کی یورپی دفاعی شعبے میں شراکت داری بڑھانے کی کوشش

انقرہ، استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کی دفاعی کمپنی راکٹسان یورپی دفاعی نظام میں اپنی موجودگی مزید مستحکم کرنے اور نئی شراکت داری قائم کرنے کے لیے پولینڈ میں جاری ایم ایس پی او 2026ء دفاعی نمائش میں شرکت کررہی ہے۔نمائش منگل سے جمعہ تک پولینڈ کے جنوب مغربی شہر کییلچے میں جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر سے دفاعی شعبے سے وابستہ فیصلہ ساز اور صنعتی ماہرین شریک ہیں۔راکٹسان کی جانب سے نمائش میں بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں کے ہتھیاروں کے گروپ سے مام ایل آئی آئی آر اور مام ٹی آئی آئی آر، آئی ایچ اے 230 فضا سے زمین پر مار کرنے والا مافوق الصوت بیلسٹک میزائل، ٹیبر رہنمائی نظام اور سیرت لیزر گائیڈڈ میزائل پیش کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کمپنی نے ٹینک شکن ہتھیار کارا اوک، ایل او ایم ٹی اے ایس اور یو ایم ٹی اے ایس جی ایم بھی نمائش کے لیے رکھے ہیں۔راکٹسان کے چیف ایگزیکٹو مراد اِکنجی نے کہا کہ دفاعی شعبے میں تعاون انتہائی اہم ہے، خصوصاً ترکیہ اور پولینڈ کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.