ترکیہ خبر

بھارت میں نوجوانوں کی تحریک کا ابھار، حکومت پر دباؤ بڑھنے لگا

بھارت میں نوجوانوں کی تحریک کا ابھار، حکومت پر دباؤ بڑھنے لگا

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا سے شروع ہونے والی نوجوانوں کی ایک تحریک اب عملی احتجاج کی صورت اختیار کر کے حکومت پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔برطانوی جریدے کے مطابق یہ تحریک بھارتی نوجوانوں کی اس بڑی تعداد کی نمائندگی کر رہی ہے جو بے روزگاری، مایوسی اور موجودہ سیاسی حالات سے عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن میمز اور سوشل میڈیا سرگرمیوں سے شروع ہونے والی یہ تحریک اب منظم احتجاج کی شکل اختیار کر چکی ہے، جسے بعض حلقے نوجوانوں کی نئی سیاسی آواز قرار دے رہے ہیں۔تحریک کے منتظمین کا کہنا ہے کہ نوجوان اب اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کے مطابق نوجوانوں میں یہ سوچ فروغ پا رہی ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کی طرح بھارت میں بھی بڑی عوامی تحریک جنم لے سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ نوجوان نسل روایتی سیاست اور موجودہ حکومتی پالیسیوں سے اختلاف رکھتی ہے اور تبدیلی کی خواہاں ہے۔