آغدام( ترک خبر) آذربائیجان نے عظیم واپسی (گریٹ ریٹرن) پروگرام کے تحت خوجالی اور آغدارہ اضلاع کے چند دیہات میں خاندانوں کی منتقلی کا ایک اور مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔سرکاری معلومات کے مطابق خوجالی ضلع کے داشبولغ گاں میں چار خاندانوں پر مشتمل 11 افراد، اور بادارا گاں میں 15 خاندانوں کے مجموعی طور پر 66 افراد کو نئی رہائش فراہم کی گئی۔ آغدارہ ضلع کے وانگلی گاں میں چھ خاندانوں کے 14 افراد اور کولاتاغ گاں میں سات خاندانوں پر مشتمل 31 افراد کو آباد کیا گیا۔حکام کے مطابق عظیم واپسی پروگرام کا مقصد آزاد کرائے گئے علاقوں میں زندگی کی بحالی، آبادی کی واپسی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس پروگرام میں رہائشی مکانات، بنیادی ڈھانچہ، سماجی سہولیات کے ساتھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔