ترکیہ خبر

ایرانی اثاثوں کی منتقلی کی رپورٹس بے بنیاد قرار، تہران کی تردید

ایرانی اثاثوں کی منتقلی کی رپورٹس بے بنیاد قرار، تہران کی تردید

تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تین ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل کیے گئے ہیں۔تاہم ایرانی وزارت خارجہ نے ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ منجمد اثاثوں کی کسی بھی قسم کی منتقلی سے متعلق دعوے درست نہیں اور یہ محض مخالف فریقین کی پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق اس نوعیت کی خبریں حقائق کے منافی ہیں اور ان کا مقصد غلط فہمی پھیلانا ہے۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ اس کے منجمد اثاثوں سے متعلق پھیلائی جانے والی اطلاعات پر کوئی حقیقت نہیں۔