ترکیہ خبر

بیلجیم کی ملکہ میتھلڈ کا ترکی کا دورہ مکمل، استنبول سےوا پس روانہ

بیلجیم کی ملکہ میتھلڈ کا ترکی کا دورہ مکمل، استنبول سےوا پس روانہ

استنبول( ترکیہ خبر) ملکہ میتھلڈ نے ترکی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد استنبول سے روانگی اختیار کر لی۔سرکاری ذرائع کے مطابق وہ ترکی کے تین روزہ دورے کے بعد منگل کے روز استنبول سے روانہ ہوئیں۔ ان کے طیارے کی روانگی پر ترک حکام نے انہیں اتاترک ایئرپورٹ پر الوداع کہا۔اپنے دورے کے دوران ملکہ میتھلڈ نے استنبول میں متعدد اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور تقاریب میں شرکت کی۔ انہوں نے صدارتی محل میں خاتون اول امینہ اردوان سے ملاقات کی اور بعد ازاں صدر رجب طیب اردوان سے بھی گفتگو کی۔انہوں نے ترک وزیر تجارت عمر بولات سے بھی ملاقات کی جبکہ ترکی اور بیلجیم کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے منعقدہ بزنس فورم اور اعلیٰ سطحی کاروباری اجلاسوں میں بھی شرکت کی۔دورے کے دوران انہوں نے ترکی کے مرکزی بینک کے استنبول فنانس سینٹر کیمپس، دفاعی کمپنی بائیکار کے اوزدمیر بایراکتار نیشنل ٹیکنالوجی سینٹر، اور مختلف ثقافتی و صنعتی مقامات کا بھی دورہ کیا، جن میں تاریخی اور عسکری عجائب گھر اور شہر کے دیگر اہم مقامات شامل تھے۔یہ دورہ ترکی اور بیلجیم کے درمیان صنعت، ٹیکنالوجی، خواتین کی معاشی شمولیت اور باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔