قطر کی امریکا، ایران مذاکرات بحال کرانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری

قطر کی امریکا، ایران مذاکرات بحال کرانے کیلئے سفارتی کوششیں جاری

دوحہ( مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کے لیے تقریباً دو ہفتوں سے سفارتی رابطے اور مختلف تجاویز پر غور جاری ہے، جبکہ پاکستان بھی دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں شامل ہے۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق قطر کی ثالثی ٹیم تہران اور واشنگٹن سے مسلسل رابطے میں ہے اور مذاکرات کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ ثالثی کے لیے نمائندے مختلف دارالحکومتوں کے درمیان سفر بھی کر رہے ہیں تاکہ معاملے میں پیش رفت ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ قطری حکام کو امریکی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ واشنگٹن کسی معاہدے تک پہنچنے کا خواہاں ہے۔ماجد الانصاری نے کہا کہ خطے میں استحکام کے لیے علاقائی سطح پر حل اور ایسا عالمی اتفاق ضروری ہے جس سے آبنائے ہرمز سمیت اہم آبی گزرگاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔قطری ترجمان کے مطابق کسی ایک ملک کا آبی گزرگاہ پر غلبہ حاصل کرکے اسے دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا پوری دنیا کے لیے خطرناک مثال بن سکتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.