باکو( ترکیہ خبر) — آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف کو ٹیلیفون کیا۔ولادیمیر پیوٹن نے آذربائیجان کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے روسی شہریوں کے انخلا میں فوری مدد فراہم کرنے اور روس کی جانب سے ایران کو بھیجی جانے والی انسانی امداد کی آذربائیجان کے راستے ترسیل میں سہولت دینے پر وہ آذربائیجان کے شکر گزار ہیں۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کو جلد از جلد روکا جانا ضروری ہے اور تنازع کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔دونوں سربراہان مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے موجودہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تزویراتی شراکت داری اور اتحاد کے اصولوں کے تحت آذربائیجان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو آئندہ بھی فروغ دیا جائے گا۔
پیوٹن کا علییف فونک را بطہ، عالمی کشیدہ صور تحال پر تبادلہ خیال
3 ہفتے قبل