راولپنڈی( ترکیہ خبر) اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف کو طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے پاکستان ادارۂ طبی علوم منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سخت حفاظتی انتظامات کے تحت جیل سے ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا تفصیلی طبی معائنہ کرے گی۔اطلاعات کے مطابق طبی جانچ کے دوران ان کی آنکھوں کا خصوصی معائنہ بھی کیا جائے گا۔ ڈاکٹروں کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید علاج اور طبی اقدامات کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔منتقلی کے موقع پر سکیورٹی اداروں نے غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے جبکہ ہسپتال اور اس کے اطراف میں بھی نگرانی مزید سخت کر دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کا امکان ہے