ترکیہ خبر

ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت، تیل پابندیوں میں نرمی کا امکان

ایران امریکا مذاکرات میں پیشرفت، تیل پابندیوں میں نرمی کا امکان

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ثالثی میں جاری ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیوں میں نرمی دکھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔رپورٹ کے مطابق نئی تجاویز کے تحت مذاکرات جاری رہنے تک امریکا ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن نے ایران کے منجمد فنڈز کا 25 فیصد بحال کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔ایرانی حکام کے مطابق امریکا نے جوہری پروگرام سے متعلق بعض معاملات میں بھی لچک کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ تہران اپنے جوہری پروگرام پر تفصیلی بات چیت بعد کے مرحلے میں کرے گا۔ذرائع کے مطابق ترمیم شدہ امن تجاویز میں جنگ کے مستقل خاتمے، پابندیوں کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی سے متعلق نکات بھی شامل ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو اس سے خطے میں کشیدگی کم ہونے اور عالمی توانائی منڈیوں میں استحکام آنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔