یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا آذربائیجان پہنچ گئے

3 ہفتے قبل
یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا آذربائیجان پہنچ گئے

باکو( ترکیہ خبر) — آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔حیدر علیئیف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر معزز مہمان کے استقبال کے لیے آذربائیجان اور یورپی یونین کے جھنڈوں سے سجا ہوا استقبالیہ انتظام کیا گیا تھا جبکہ مہمان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔یورپی یونین کونسل کے صدر کا استقبال آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم سمیر شریفوف، نائب وزیر خارجہ یالچن رفیع اور دیگر سرکاری حکام نے کیا۔