صدر الہام علی یوف سے سیلجوق بایراکتار کی ملاقات، دفاعی منصوبوں پر گفتگو

صدر الہام علی یوف سے سیلجوق بایراکتار کی ملاقات، دفاعی منصوبوں پر گفتگو

استنبول( ترکیہ خبر)آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے جمعرات کو ترک دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی بایکار کے چیئرمین سیلجوق بایراکتار کا خیرمقدم کیا۔سیلجوق بایراکتار نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری بیان میں کہا کہ آذربائیجان کے دورے کے دوران انہیں صدر الہام علی یوف سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات کے دوران صدر الہام علی یوف کو بایکار ٹیکنالوجیز کی جانب سے آذربائیجان میں جاری مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔سیلجوق بایراکتار نے پرتپاک استقبال پر صدر آذربائیجان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ اور برادر ملک آذربائیجان کے درمیان اتحاد اور اخوت ہمیشہ قائم و دائم رہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.