صدر اردوان سے کیتھولک بشپوں کے وفد کی ملاقات

صدر اردوان سے کیتھولک بشپوں کے وفد کی ملاقات

انقرہ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے صدارتی محل میں ترکیہ میں قائم کیتھولک بشپوں کی کانفرنس کے وفد سے ملاقات کی۔صدارتی ذرائع کے مطابق ملاقات بند کمرے میں ہوئی، جس کے باعث اس میں ہونے والی گفتگو اور دیگر تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔ملاقات میں ترکیہ کے ڈائریکٹر کمیونی کیشنز برہان الدین دوران، صدارتی چیف آف اسٹاف حسن دوغان اور صدر کے خارجہ پالیسی و قومی سلامتی کے چیف مشیر عاکف چاغتائے قلیچ بھی موجود تھے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.