صدر اردوان کی ’’کیک، نفرت نہیں‘‘ مہم چلانے والے بچے سے ملاقات
استنبول( ترکیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے بدھ کے روز 12 سالہ آٹزم کا شکار بچے جوشوا ہیرس سے ملاقات کی، جو اپنی ’’کیک، نفرت نہیں‘‘ مہم کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔صدر اردوان نے استنبول میں واقع صدارتی دولما باغچہ ورکنگ آفس میں جوشوا ہیرس کا خیرمقدم کیا۔جوشوا ہیرس نے برطانیہ میں اسلام دشمنی کے واقعات کے بعد مختلف مساجد میں کیک تقسیم کرکے ’’کیک، نفرت نہیں‘‘ مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد محبت، رواداری اور باہمی احترام کے پیغام کو فروغ دینا تھا۔