ترکیہ خبر

استنبول میںروایتی کھیلوں کے عالمی اولمپکس کی تیاری شروع

استنبول میںروایتی کھیلوں کے عالمی اولمپکس کی تیاری شروع

استنبول، ترکی( ترکیہ خبر)عالمی ایتھنو اسپورٹ یونین کے صدر بلال اردوان نے کہا ہے کہ تنظیم نے اپنے اگلے بڑے ہدف کے طور پر "ایتھنو اسپورٹس 2027 پر کام شروع کر دیا ہے، جسے روایتی کھیلوں کے اولمپکس کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔انادولو اسپورٹس ڈیسک کی براہِ راست نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اردوان نے کہا کہ کھیل ثقافت کو ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل کرنے کا اہم ذریعہ ہیں، اور جدیدیت و مقبول ثقافت کے دباؤ کے باوجود لوگ اپنی روایات سے جڑے رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقصد صرف روایتی کھیلوں کو ماضی کی مقبولیت تک واپس لانا نہیں بلکہ نئی نسل کے دلوں میں ایسی سوچ پیدا کرنا ہے جو انہیں اپنی تہذیب، روح اور ثقافتی شناخت سے جوڑ سکے۔بلال اردوان نے غزہ کے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایتھنو اسپورٹ ثقافتی میلے میں شریک افراد کو ان بچوں کی یاد بھی دلانا چاہتے ہیں جو غزہ میں اپنے خاندانوں کے ساتھ خوشی اور امن سے کھیلنے کے حق سے محروم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ترکی میں نوجوانوں پر کی گئی تحقیق کے مطابق تقریباً نصف نوجوان کسی بھی کھیل میں حصہ نہیں لیتے۔ان کے مطابق روایتی کھیل ایسے نوجوانوں کو دوبارہ کھیلوں کی جانب راغب کرنے کا مؤثر ذریعہ بن سکتے ہیں جو کھیلوں سے دور ہو چکے ہیں یا کبھی اس میدان کا حصہ نہیں بنے۔