آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن ممکن اور طویل المدتی برقرار رہ سکتا ہے:ارمینی وزیر خارجہ

1 ہفتے قبل
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن ممکن اور طویل المدتی برقرار رہ سکتا ہے:ارمینی وزیر خارجہ

ارمینیا( ترکیہ خبر) ارمینیا کے وزیر خارجہ ارا رات مرزویان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ ارمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن کی قابلیت پہلے ہی ثابت ہو چکی ہے۔مرزویان نے زور دیا کہ امن تب تک برقرار رہ سکتا ہے جب یہ دونوں فریقین کے لیے فائدہ مند اور باہمی مفاد پر مبنی رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایروان کا مقصد باکو کے ساتھ تعاون کا ایسا نظام قائم کرنا ہے جو دونوں ممالک کے لیے طویل المدتی امن کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہو۔