اسلام آباد ( ترکیہ خبر) دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے برادر اسلامی ملک کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ 17 مئی 2026 کو سعودی عرب پر کیے گئے ڈرون حملے اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اس نازک صورتحال میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ سعودی وزارت دفاع کے مطابق عراق کی جانب سے تین ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی تھی، تاہم سعودی فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ڈرون فضا میں ہی تباہ کر دیے۔