پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اتحاد عالمی قانون پر مبنی ہے: حاقان فیدان

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اتحاد عالمی قانون پر مبنی ہے: حاقان فیدان

استنبول( تر کیہ خبر) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان اتحاد بین الاقوامی قانون اور امن کے اصولوں پر قائم ہے۔مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاقان فیدان نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک تاریخی پیش رفت ہے، جبکہ اجلاس کا بنیادی مقصد خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کے ممالک کو امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ ان کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا اتحاد بین الاقوامی قانون کی بنیاد پر قائم ہے۔حاقان فیدان نے واضح کیا کہ تینوں ممالک کا یہ اتحاد کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن کے فروغ کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ علاقائی تعاون اور امن کے لیے ایک اہم تاریخی قدم ہے، جبکہ تینوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعے خطے کے امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.