ایران سے سو سے زائد غیر ملکی شہری نکالئے گئے: آذربائیجان

1 ماہ قبل
ایران سے سو سے زائد غیر ملکی شہری نکالئے گئے: آذربائیجان

استارا( ترکیہ خبر) ایران سے سو سے زائد غیر ملکی شہری نکالے گئے۔ایزرٹاک کے علاقائی نمائندے کے مطابق، آج صبح ۹ بجے سے شام ۵ بجے تک استارا کے سرکاری سرحدی چیک پوسٹ کے ذریعے نکالے جانے والے افراد میں زیادہ تر روس، چین اور پاکستان کے شہری شامل تھے۔یہ عمل مرحلہ وار انجام دیا جا رہا ہے اور سرحدی چیک پوسٹ پر تمام متعلقہ کارروائی اور ضابطے نافذ کیے جا رہے ہیں۔نکالے جانے والے افراد میں سب سے زیادہ تعداد روسی شہریوں کی ہے۔ آخری مرحلے میں تقریباً ۷۰ روسی شہریوں کو آذربائیجان کے راستے اپنے ممالک بھیجا گیا۔