استنبول( ترکیہ خبر)استنبول میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتوار کی رات نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا اعلان بتایا جا رہا ہے۔برینٹ خام تیل کی قیمت جو پہلے 87 ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈ کر رہی تھی، خبر سامنے آنے کے بعد 84 ڈالر سے بھی نیچے آگئی اور تقریباً 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق یہ کمی واشنگٹن اور تہران کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لیے طے پانے والے معاہدے کی خبر کے بعد سامنے آئی، جس پر باضابطہ دستخط جمعہ کے روز سوئٹزرلینڈ میں متوقع ہیں۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کی صبح اعلان کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ کامیاب مذاکرات کے بعد طے پا گیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کہ دونوں فریقین نے تمام محاذوں پر، بشمول لبنان، فوری اور مستقل طور پر فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم کے مطابق یہ معاہدہ شدید سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا، اور ثالثی میں شامل ممالک نے اہم کردار ادا کیا ہے۔توانائی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر فوری اثر پڑا ہے اور سرمایہ کاروں میں محتاط رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
امریکا ایران امن معاہدے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ