اوباما نے 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو مؤثر قرار دے دیا
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)واشنگٹن میں سابق امریکی صدر باراک اوباما نے 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو مؤثر اور عملی طور پر کامیاب قرار دیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ توقع رکھنا غیر حقیقی ہے کہ کوئی نیا ایران معاہدہ 2015 کے جوہری معاہدے سے زیادہ بہتر ثابت ہوگا، کیونکہ وہ معاہدہ اپنے دور میں طویل عرصے تک مؤثر رہا۔باراک اوباما کے مطابق امریکا نے خود بعد میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کی، جس کے نتیجے میں اس کے تسلسل اور اثرات متاثر ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ سے بچنے کے لیے بعض اوقات جزوی معاہدہ بھی ایک بہتر راستہ ہوتا ہے، کیونکہ ہر مسئلے کا حل طاقت یا عسکری کارروائی نہیں ہو سکتا۔سابق امریکی صدر نے زور دیا کہ پائیدار حل کے لیے جامع سفارت کاری ضروری ہے، اور امریکا کو اپنے بین الاقوامی مسائل کے حل میں مذاکرات اور سفارتی راستے کو ترجیح دینی چاہیے۔