استنبول( ترکیہ خبر)ترک جمہوریہ شمالی قبرص (TRNC) کے وزیراعظم یونال اوستل نے فرانس اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے درمیان ہونے والے فوجی تعاون کے معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے دفاعی وزراء کے درمیان طے پانے والا “اسٹیٹس آف فورسز ایگریمنٹ (SOFA)” خطے میں سلامتی کے توازن کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فرانس کا قبرص سے کوئی تاریخی، جغرافیائی یا سیاسی تعلق نہیں، اس کے باوجود وہ خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے، جو مشرقی بحیرہ روم کے نازک توازن کو متاثر کر سکتا ہے۔یونال اوستل نے اس معاہدے کو “انتہائی غلط اقدام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترک قبرصی فریق کے مؤقف کو نظرانداز کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشرقی بحیرہ روم میں توازن کو تبدیل کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، اور کسی بھی ایسے اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا جو ترکی اور ترک قبرصی عوام کے جائز حقوق و مفادات کو متاثر کرے۔
شمالی قبرص: فرانس اور قبرصی یونانی انتظامیہ کے فوجی معاہدے پر ترک قیادت کی سخت تنقید
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ