ابوالظہور ائیربیس پر اسرائیلی حملے سے قبل یا دوران ترک فوجی وفد موجود نہیں تھا، ترکیہ

ابوالظہور ائیربیس پر اسرائیلی حملے سے قبل یا دوران ترک فوجی وفد موجود نہیں تھا، ترکیہ

کوکائیلی/انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ کی وزارتِ قومی دفاع نے واضح کیا ہے کہ شام کے ابوالظہور ائیربیس پر حالیہ اسرائیلی حملے سے قبل یا حملے کے دوران کوئی ترک فوجی وفد موجود نہیں تھا۔وزارتِ دفاع نے کہا کہ اسرائیلی حملہ شام کے استحکام، سلامتی، اتحاد، علاقائی سالمیت اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرنے والے حملے ناقابلِ قبول ہیں۔ترکیہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ ایسے خطرناک حملے فوری بند کرے اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔وزارتِ دفاع کے مطابق ترکیہ شام کی بنیادی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کی تعمیر میں ایک فوج کے اصول کے تحت تعاون جاری رکھے گا۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.