آذربائیجان( ترکیہ خبر)آذربائیجان کے وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ ایران میں آذربائیجانی شہریوں کے زخمی ہونے کے نئے کیسز سامنے نہیں آئے ہیں۔ سفارتی مشنز سخت نگرانی اور فعال انداز میں کام کر رہے ہیں۔خطے میں حالیہ کشیدگی کے بعد، صرف ایک آذربائیجانی شہری متاثر ہوا ہے۔ متعلقہ فرد سفارتی مشن کی مدد حاصل کر رہا ہے اور ان کی صحت کی صورتحال تسلی بخش ہے،وزارتِ خارجہ نے کہا کہ تمام سفارتی عملہ اپنے فرائض جاری رکھے ہوئے ہے اور حالات پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایران میں ہمارے شہریوں کو کوئی نقصان نہیں ہوا:آذربائیجان
1 ماہ قبل