ترکیہ خبر

ماںخاندان اور معاشرے کا بنیادی ستون ہے:صدر اردوان

ماںخاندان اور معاشرے کا بنیادی ستون ہے:صدر اردوان

انقرہ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یومِ مادر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ماؤں کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں خاندان اور معاشرے کا بنیادی ستون قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں صدر اردوان نے کہا کہ وہ تمام ماؤں کو یومِ مادر کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جو اپنی محبت، قربانی اور شفقت سے زندگی کے ہر قدم پر رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مائیں معاشرے میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں اور ان کی خدمات اور قربانیاں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔صدر اردوان کے مطابق ایک عظیم تہذیب کے وارث ہونے کے ناطے ترکیہ ہمیشہ اس اصول پر یقین رکھتا ہے کہ “جنت ماؤں کے قدموں تلے ہے”، اسی لیے ماؤں کی فلاح و بہبود اور ان کے احترام کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مائیں ملک کے روشن مستقبل کی تشکیل میں مرکزی کردار ادا کرتی ہیں اور ایک مضبوط ترکیہ کی تعمیر میں ان کا حصہ سب سے اہم ہے۔صدر اردوان نے اس موقع پر دنیا سے رخصت ہونے والی ماؤں کو بھی یاد کیا اور انہیں دعاؤں اور احترام کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔