گیرنے حادثہ: لاپتا مسافروں کی تلاش کیلئے مزید بحری جہاز بھیجنے کا فیصلہ
گیرنے( ترکیہ خبر) شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے وزیراعظم اونال اوسٹل نے بدھ کو کہا ہے کہ گیرنے کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار جہاز کے لاپتا افراد کی تلاش میں مدد کے لیے تکنیکی سہولیات سے لیس ایک اور بحری جہاز علاقے میں بھیجا جائے گا۔اونال اوسٹل نے بتایا کہ لاپتا مسافروں کی تلاش کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ٹی سی جی اِشِن کا پورا عملہ حادثے کے مقام پر تلاش کی کارروائیوں میں مصروف ہے، جبکہ ٹی سی جی الیم دار معمول کی تکنیکی دیکھ بھال کے لیے ترکیہ واپس روانہ ہوگیا ہے۔وزیراعظم اونال اوسٹل کے مطابق سمندر میں 550 میٹر گہرائی میں موجود جہاز کے ملبے کے اطراف تلاش کا کام دور سے چلنے والی زیرِ آب گاڑیوں کے ذریعے کیا جارہا ہے، تاہم سمندر کی خراب صورتحال کے باعث امدادی اور تلاش کی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔