ترکیہ خبر

محسن نقوی کی زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت، بہادری کو خراجِ تحسین

محسن نقوی کی زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت، بہادری کو خراجِ تحسین

پشاور ( ترکیہ خبر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مشترکہ فوجی ہسپتال کا دورہ کیا اور زیرِ علاج سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔دورے کے دوران وزیر داخلہ نے پاک فوج اور وفاقی محافظ دستے کے زخمی اہلکاروں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے اہلکاروں کے عزم، فرض شناسی اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہادری کے ساتھ دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وزیر داخلہ نے ڈاکٹروں سے زخمی اہلکاروں کی صحت اور علاج معالجے کے بارے میں تفصیلی معلومات بھی حاصل کیں اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع اور امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قومی ہیرو ہیں، جن کی بہادری دشمن کے ہر منصوبے کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پر خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ اور وفاقی محافظ دستے کے سربراہ نذیر احمد گاڑا بھی موجود تھے۔