بیکو فورم میں سی او پی انتیس کے صدور سے ملاقاتیں، ماحولیاتی مذاکرات میں تعاون کی اہمیت

3 ہفتے قبل
بیکو فورم میں سی او پی انتیس کے صدور سے ملاقاتیں، ماحولیاتی مذاکرات میں تعاون کی اہمیت

باکو( ترکیہ خبر) بیکو فورم ایک وسیع اور مؤثر پلیٹ فارم ہے جہاں مذاکرات اور مباحثے جاری رہتے ہیں اور دنیا میں رونما ہونے والے مختلف جیوپولیٹیکل عوامل پر بھی غور کیا جاتا ہے۔یہ بات آذربائیجان کے صدر کے ماحولیاتی امور کے نمائندہ اور COP29 کے صدر مختار بابایف نے آذرتاج کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہی۔مختار بابایف نے بتایا کہ ماحولیاتی مذاکرات کے لیے مخصوص سیشن میں مختلف COP کانفرنسوں کے صدور آذربائیجان میں ملاقات کرتے ہیں اور ایک متحد ٹیم کی طرح کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسکشن پینل کے علاوہ دوطرفہ ملاقاتوں میں بھی COP کے صدور کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے تاکہ ماحولیاتی تعاون اور پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔