مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے: ترک صدر

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے: ترک صدر

استنبول (تر کیہ خبر) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ نئے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے ذریعے ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان نے اسلامی دنیا کو ایک اہم پیغام دینے کی جانب قدم اٹھایا ہے۔شمالی ترکیہ کے صوبے سامسون میں نوجوانوں کے ساتھ خصوصی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ گزشتہ ماہ طے پانے والا یہ معاہدہ مثبت پیش رفت کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ ایک ساتھ آئے اور ایک قدم اٹھایا، اس اقدام کے ذریعے اسلامی دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں، مثبت پیش رفت جاری ہے اور وہ اس مقصد میں کامیاب ہوں گے۔ترک صدر نے یہ بات دنیا کے پانچ سے بڑا ہونے کے اپنے دیرینہ مؤقف سے متعلق سوال کے جواب میں کہی۔ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان کے موجودہ نظام کو طویل عرصے سے غیر نمائندہ اور غیر منصفانہ قرار دیتے رہے ہیں۔رجب طیب اردوان نے بین الاقوامی نظام میں اصلاحات کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ایک زیادہ منصفانہ دنیا کے لیے اپنی آواز بلند کرتا رہے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.