مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط کیلئے سنگ میل ثا بت ہو گا: برہان الدین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط کیلئے سنگ میل ثا بت ہو گا: برہان الدین

انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ کے ڈائریکٹر مواصلات برہان الدین دوران نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔ترکیہ کے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر جاری بیان میں برہان الدین دوران نے کہا کہ معاہدہ تینوں ممالک کے مشترکہ تاریخی ورثے، دیرینہ برادرانہ تعلقات اور باہمی یکجہتی کو اسٹریٹجک بنیادوں پر مزید مضبوط کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں سکیورٹی کا ماحول تیزی سے پیچیدہ ہورہا ہے، ایسے میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ دوست اور برادر ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کے ذریعے علاقائی اور عالمی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔برہان الدین دوران کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط، گہرے برادرانہ رشتوں اور باہمی یکجہتی کو نئی اسٹریٹجک سطح تک لے جانے کی جانب اہم قدم ہے۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.