ترکیہ میں دہشتگردی سے پاک ترکیہ منصوبے کا قانونی عمل شروع

ترکیہ میں دہشتگردی سے پاک ترکیہ منصوبے کا قانونی عمل شروع

انقرہ / استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ میں "دہشتگردی سے پاک ترکیہ" منصوبے کو آگے بڑھانے کے لیے بدھ سے قانون سازی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔انادولو ایجنسی کے مطابق اس منصوبے کے لیے قانونی ڈھانچے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ مجوزہ قومی یکجہتی اور سماجی انضمام کے فروغ کا بل 12 شقوں پر مشتمل ہے۔بل پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے سے قبل حکمران جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ دی جائے گی، جس کی صدارت اے کے پارٹی پارلیمانی گروپ کے چیئرمین عبداللہ گلر اور نائب چیئرمین افکان علا کریں گے۔بریفنگ کے بعد بل ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر آفس میں جمع کرایا جائے گا، جس کے بعد قانون سازی کا باقاعدہ مرحلہ شروع ہو جائے گا۔پارلیمانی قواعد کے مطابق بل پر قائمہ کمیٹی برائے انصاف میں بحث جمع کرانے کے 48 گھنٹے بعد شروع ہو سکتی ہے، تاہم منظوری کی صورت میں اس مدت کو ختم بھی کیا جا سکتا ہے۔ کمیٹی کی منظوری کے بعد بل حتمی ووٹنگ کے لیے پارلیمنٹ کے جنرل اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق بل اسی ہفتے منظور ہونے کی توقع ہے۔ یہ پیش رفت قومی یکجہتی، اخوت اور جمہوریت کمیشن کے قیام کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سامنے آئی ہے، جو "دہشتگردی سے پاک ترکیہ" منصوبے کے تحت قائم کیا گیا تھا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.