تبلیسی( تر کیہ خبر) آذربائیجان کے صدر الہام علییف نے 6 اپریل کو جارجیا کے صدر میخائل کاویلاشویلی سے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات ون آن ون بنیاد پر ہوئی، جس کے بعد آذربائیجان کے صدر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اس ملاقات کو دونوں ممالک کے تعلقات کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔