15 جولائی ترک قوم کے عزم اور بہادری کی علامت ہے: امینہ اردوان
انقرہ( ترکیہ خبر) ترکیہ کی خاتون اول امینہ اردوان نے کہا ہے کہ 15 جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت ترک قوم کی غیر متزلزل بہادری، مزاحمت اور جمہوریت کے دفاع کی علامت ہے۔جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پر ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں امینہ اردوان نے کہا کہ 15 جولائی وطن سے اٹھنے والی مزاحمت اور ناقابلِ شکست عزم کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ اس رات جمہوریت کے دفاع کے لیے کھڑے ہونے والے بہادر شہریوں نے اندھیرے کے مقابلے میں روشنی کا کردار ادا کیا اور قومی ارادے کی آواز بن کر آزادی کے محافظ ثابت ہوئے۔خاتون اول کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تحفظ کے لیے دی جانے والی قربانیاں اور جدوجہد ترک قوم کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔