استنبول صبیحہ گوکچن ایئرپورٹ پر ایک دن میں ریکارڈ ایک لاکھ 80 ہزار مسافر

استنبول صبیحہ گوکچن ایئرپورٹ پر ایک دن میں ریکارڈ ایک لاکھ 80 ہزار مسافر

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے صبیحہ گوکچن ہوائی اڈے نے ایک ہی روز میں ایک لاکھ 79 ہزار 789 مسافروں اور 935 پروازوں کی آمد و روانگی کے ساتھ اپنی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ہوائی اڈے کی انتظامیہ کے مطابق 9 اگست کو ریکارڈ کیے گئے فضائی آپریشنز میں 56.5 فیصد پروازیں بین الاقوامی جبکہ 43.5 فیصد اندرون ملک تھیں۔ مسافروں میں 56 فیصد بین الاقوامی اور 44 فیصد ملکی پروازوں سے سفر کرنے والے شامل تھے۔اعداد و شمار کے مطابق مجموعی مسافروں میں 50.4 فیصد آنے والے جبکہ 49.6 فیصد روانہ ہونے والے مسافر تھے، جس سے ہوائی اڈے پر آمد و روانگی کی سرگرمیوں میں تقریباً یکساں توازن ظاہر ہوا۔ہوائی اڈے کی انتظامی کمپنی کے جنرل منیجر فاروق کاجیر نے کہا کہ نیا ریکارڈ ہوائی اڈے کی بہتر کارکردگی، معیاری خدمات اور مسافروں کے اعتماد کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلا تعطل اور محفوظ فضائی آپریشنز کے عزم کے ساتھ صبیحہ گوکچن ہوائی اڈے کو مزید ترقی دی جائے گی اور مستقبل میں نئے ریکارڈ قائم کیے جائیں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.