تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ اور البیرہ کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی ہیں جس کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی دستے رام اللہ اور البیرہ کے متعدد مقامات میں داخل ہوئے جبکہ شمالی دیہات المغیر اور ابو فلاح میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔مقامی ذرائع کے مطابق المغیر میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اس دوران فورسز نے آنسو گیس کے علاوہ مبینہ طور پر زہریلی گیس کے گولے بھی فائر کیے۔کارروائیوں کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متعدد علاقوں میں معمولات زندگی بھی متاثر ہوئے۔