ترکیہ خبر

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، شہداء کی تعداد 72 ہزار 736 تک پہنچ گئی

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، شہداء کی تعداد 72 ہزار 736 تک پہنچ گئی

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں حالیہ کارروائیوں کے بعد شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 4 فلسطینی شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔ وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ حملوں میں شہید ہونے والے ایک شخص کی لاش بھی ملبے تلے سے نکال لی گئی ہے۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2025 سے جاری حملوں میں اب تک 850 افراد شہید اور 2 ہزار 433 زخمی ہو چکے ہیں۔وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر شہداء کی تعداد 72 ہزار 736 جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 72 ہزار 535 تک پہنچ گئی ہے۔