غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 48 گھنٹوں میں مزید 19 فلسطینی شہید
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید 19 فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 11 اکتوبر کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 1,705 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جنگ کے بعد سے غزہ میں مجموعی طور پر 74,772 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 176,298 تک پہنچ گئی ہے۔