ترکیہ اور روس کا دوطرفہ تجارت 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

ترکیہ اور روس کا دوطرفہ تجارت 100 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

استنبول (تر کیہ خبر) ترکیہ اور روس نے سالانہ دوطرفہ تجارت کا حجم 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے استنبول میں مشترکہ اقتصادی اعلامیے پر دستخط کردیے۔ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے ترکیہ اور روس کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کے مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے 20ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ممالک کے وفود کے درمیان تجارت، نقل و حمل، توانائی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں پر تفصیلی مذاکرات ہوئے۔مذاکرات کے اختتام پر عمر بولات اور روس کے نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے کمیشن کے 20ویں اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ دستخط کرکے منظور کیا۔عمر بولات نے بتایا کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 50 ارب ڈالر ہے، تاہم فریقین اسے دوگنا کرکے 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ اور روس ہمسایہ، دوستانہ اور اہم تجارتی شراکت دار ممالک کی حیثیت سے 2027 تک اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور تعاون میں تیزی لانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.