سعودی جازان آئل ریفائنری پر حملہ، نیپالی ملازم ہلاک، متعدد زخمی

سعودی جازان آئل ریفائنری پر حملہ، نیپالی ملازم ہلاک، متعدد زخمی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شہر جازان میں واقع تیل صاف کرنے کے کارخانے پر حملے کے نتیجے میں ایک نیپالی ملازم ہلاک جبکہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔سعودی وزارت توانائی کے ذرائع نے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے ذریعے جاری بیان میں بتایا کہ جازان آئل ریفائنری پر میزائل نما گولہ گرنے کے بعد تنصیب کے بعض پیداواری اور دیگر آپریشنز عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں ریفائنری میں آگ لگ گئی تھی، تاہم امدادی اور متعلقہ ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک نیپالی کارکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جبکہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.