ترکیہ خبر

ایران جنگ کے بعد امریکا یورپی اتحادیوں سے تعاون بڑھانے کی کوشش کرے گا: ٹرمپ

ایران جنگ کے بعد امریکا یورپی اتحادیوں سے تعاون بڑھانے کی کوشش کرے گا: ٹرمپ

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران جنگ کے سیاسی حل کے قریب پہنچنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یورپی اتحادیوں اور جی سیون ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔سابق نیٹو پالیسی منصوبہ ساز فابریس پوتھیر کے مطابق امریکی صدر ممکنہ طور پر آبنائے ہرمز میں بحری تجارت کے تسلسل کے لیے عملی تعاون طلب کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران امریکا اور جی سیون ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد یہ صورتحال مفاہمت کا موقع بھی فراہم کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے لیے جی سیون اجلاس میں شرکت سے اجتناب ممکن نہیں، تاہم اس بات کا امکان کم ہے کہ وہ یورپی اتحادیوں کے کردار اور جنگ سے متعلق ان کی محتاط پالیسی کو مکمل طور پر تسلیم کریں۔فابریس پوتھیر کے مطابق یورپی ممالک اور دیگر جی سیون شراکت داروں کو جنگ کے پس منظر، اس کی منصوبہ بندی اور فیصلہ سازی کے عمل سے مکمل طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا، جس کے باعث اختلافات برقرار رہے۔