ترکیہ خبر

ایران امریکا معاہدے پر دستخط جی سیون اجلاس کے موقع پر متوقع

ایران امریکا معاہدے پر دستخط جی سیون اجلاس کے موقع پر متوقع

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ معاہدے پر دستخط جی سیون اجلاس کے موقع پر متوقع ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جی سیون ممالک کا سربراہ اجلاس فرانس کے شہر ایویان میں 15 سے 17 جون کے درمیان منعقد ہو رہا ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ معاہدے پر دستخط اجلاس کے دوران یا اس سے ایک روز قبل 14 جون کو بھی ہو سکتے ہیں، اگر امن عمل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہوئی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ معاہدے کی جگہ کے طور پر جنیوا پر اتفاق کیا گیا ہے، اور ایران کی نمائندگی چیف مذاکرات کار اور وزیر خارجہ کریں گے، جبکہ امریکا کی جانب سے اعلیٰ سطحی وفد شرکت کرے گا۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی بطور ثالث اس اہم موقع پر موجود ہوگا۔جی سیون اجلاس کے دوران خطے کی صورتحال، جیوپولیٹیکل چیلنجز، یوکرین اور یورپ میں امن و سلامتی، عالمی اقتصادی ترقی اور مصنوعی ذہانت کے مستقبل جیسے اہم امور پر بھی گفتگو متوقع ہے۔یاد رہے کہ جی سیون میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں، جبکہ میزبان ملک فرانس نے غیر رکن ممالک کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔