استنبول( ترکیہ خبر) ترکیہ کے شہر استنبول میں آذربائیجان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔آذربائیجان کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے سہ فریقی اجلاس سے قبل ایک الگ ملاقات کی۔یہ ملاقات آذربائیجان، ترکیہ اور جارجیا کے وزرائے خارجہ کی دسویں سہ فریقی نشست سے پہلے ہوئی، جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سہ فریقی اجلاس کے بعد وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ پریس بیان جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
باکو، انقرہ اور تفلیس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات سے قبل آذربائیجان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کی اہم ملاقات
واپس خبروں پر
Category:
آذر بائیجان