ترکیہ خبر

انقرہ میں ترکی اور الجزائر کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون اجلاس، اہم معاہدوں کی تیاری

انقرہ میں ترکی اور الجزائر کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون اجلاس، اہم معاہدوں کی تیاری

انقرہ ( ترکیہ خبر)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے الجزائری ہم منصب عبدالمجید تبون کا سرکاری تقریب میں پرتپاک استقبال کیا۔استقبالیہ تقریب میں ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان، وزیر خاندان و سماجی خدمات مہینور اوزدمیر گوکتاش، وزیر توانائی الپ ارسلان بائرقتار، وزیر داخلہ مصطفیٰ چفتچی، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مہمت فاتح کاچیر، وزیر زراعت ابراہیم یومقلی، وزیر تجارت عمر بولات اور صدارتی رابطہ ڈائریکٹر برہان الدین دوران سمیت اعلیٰ حکام موجود تھے۔صدر اردوان اور صدر تبون الجزائر کے تین روزہ سرکاری دورے پر منگل کو انقرہ پہنچے تھے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ ملاقات بھی ہوئی۔بعد ازاں دونوں رہنما ترکی-الجزائر اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت کی جائے گی۔اجلاس کے بعد دونوں صدور کی موجودگی میں مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوگی اور مشترکہ پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔صدر اردوان اپنے مہمان صدر کے اعزاز میں سرکاری عشائیہ دیں گے اور انہیں “ریاستِ جمہوریہ ترکیہ کا آرڈر آف دی اسٹیٹ” کا اعلیٰ اعزاز بھی پیش کریں گے۔